اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ بالائی علاقوں میں شدید ٹھنڈ ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں موسم خشک رہے گا تاہم وسطی اور بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، کوہاٹ، بنوں، سرگودھا، گوجرانوالہ اور لاہور میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محمکہ کے مطابق مالاکنڈ، سوات، چترال، کالام، مالم جبہ، اپردیر، ہزارہ، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفباری متوقع ہے۔
کراچی میں رواں ہفتے ہیٹ اسٹروک کا خطرہ، محکمہ موسمیات کی وارننگ
کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں محکمہ موسمیات نے شہریوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ رواں ہفتے کراچی میں شدید گرمی پڑے گی۔
گرم ہواؤں کے سبب ہیٹ اسٹروک کا بھی خدشہ ظاہر کیا تھا۔