جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بھارتیوں کی پاکستان میں شرانگیزی پھیلانے کی کوشش، واٹس ایپ پر گروپ بنانے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملکی حساس صورتحال کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے بھارتی سرگرم ہوگئے پاکستانیوں کے نام پر واٹس ایپ گروپ بنالیے، واٹس ایپ گروپ پر اشتعال انگیز مواد شیئر کیا جانے لگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی حساس صورتحال کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے بھارتی خفیہ ادارے سرگرم ہوگئے ہیں، پاکستانیوں کے ناموں پر واٹس ایپ پر گروپ بنالیے اور ان گروپس پر اشتعال انگیز مواد شیئر کرتے ہوئے شہریوں کو اکسایا جارہا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز نذیر شاہ کے مطابق ان گروپس کو جوائن کرنے کا لنک بھی کھلا رکھا گیا ہے جبکہ لنک شیئر کرکے مزید لوگوں کو اس میں شامل ہونے کی دعوت دی جارہی ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق گروپس میں بھارتی اور پاکستانی نمبر بھی شامل ہیں، اشتعال انگیز مواد شیئر کرکے پاکستانیوں کو آپس میں جھگڑنے پر اکسایا جارہا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق درجنوں کی تعداد میں ایسے گروپس ہیں جن کے نام پاکستان سے محبت کے نام سے رکھے گئے ہیں کہ کسی محب وطن پاکستانی نے یہ گروپ بنایا ہے لیکن جیسے ہی گروپ جوائن کرتے ہیں تو اس ملک مخالف مواد شیئر کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اس معاملے میں بالکل بے بس نظر آتا ہے نہ تو ان گروپس کو بند کیا گیا ہے نہ ان کے خلاف کوئی احتیاطی تدابیر جاری کی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں