اشتہار

پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغازآئندہ ہفتے ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ڈائریکٹرکمیونی کیشن آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا وفد 7 نومبر کو پاکستان آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغازآئندہ ہفتے ہوگا، آئی ایم ایف کا وفد 7 نومبر کو پاکستان آئے گا۔

ڈائریکٹرکمیونی کیشن گیری رائس کا کہنا ہے کہ پاکستان سے فنانسنگ سے متعلق مذاکرات شروع کیے جائیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مذاکرات کا مقصد اسٹاف لیول پرپروگرام کے مندرجات طے کرنا ہے، مندرجات آئی ایم ایف بورڈ کو دی جائیں گی۔

گیری رائٹس کا مزید کہنا تھا کہ اکتوبرمیں پاکستان نے آئی ایم ایف کو مالیاتی پروگرام کی درخواست دی تھی۔

آخری بار آئی ایم ایف کے پاس جارہے ہیں: اسد عمر

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 20 اکتوبر کو وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ٹرانسپرنسی لائیں گے، آخری بار آئی ایم ایف کےپاس جارہے ہیں۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ اگر فوری توجہ نہیں دی گئی ،تو ہم دیوالیہ ہوجائیں گے، حکومت کی پہلی ترجیح قرضوں کی ادائیگی اورخزانہ بھرنا ہے، سرمایہ ہوگا تو منصوبے بھی مکمل ہوں گے اورترقی بھی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں