جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

مظاہرین قانون ہاتھ میں نہ لیں، تنظیم اتحاد امت کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سربراہ تنظیم اتحاد امت محمد ضیاء الحق نے کہا ہے کہ معاملے کی حساسیت کو سمجھا جائے اور اتحاد برقرار رکھیں، مظاہرین سے اپیل ہے کہ قانون ہاتھ میں نہ لیں۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ تنظیم اتحاد محمد ضیاء الحق نے علما و مشائخ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ قانون ہاتھ میں نہ لیں، معاملے کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے اتحاد برقرار رکھا جائے۔

[bs-quote quote=”عشق رسول کے بغیر کسی مسلمان کا ایمان مکمل نہیں ہے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”علماء کرام”][/bs-quote]

مولانا ضیاء الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کا نام فوری ای سی ایل میں ڈالا جائے، ملزمہ کو حکومت بیرون ملک کیس کا فیصلہ آنے تک جانے نہ دیا جائے، معاملے سے متعلق قانونی راستہ اختیار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کے حقیقی دفاع کی وارث ہے، پاک فوج کے خلاف دئیے گئے بیانات واپس لیے جائیں، پاک فوج کو ہر معاملے میں شامل کرنے کی کوشش نہ کی جائے، پاک فوج پاکستان کے دفاع کی حقیقی وارث ہے۔

ضیاء الحق نقشبندی نے کہا کہ مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جاسکتا ہے، عشق رسول کے بغیر کسی مسلمان کا ایمان مکمل نہیں ہے، صدر، وزیراعظم سے اپیل ہے کہ معاملے کی حساسیت کو سمجھیں۔

علماء کرام نے کہا کہ یہ وقت سازش کا نہیں ہے، رواداری اور برداشت کا متقاضی ہے، شرپسند عناصر کو دھرنوں سے دور رکھا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں