جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

لاہور میں مشتعل مظاہرین نے غریب بچے کی کیلے کی ریڑھی لوٹ لی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں مشتعل مظاہرین نے کیلے بیچنے والے غریب بچے کی ریڑھی لوٹ لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے عتیق روڈ پرمشتعل مظاہرین پھل فروش بچے کی ریڑھی پر ٹوٹ پڑے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ ریڑھی سے کیلے اُٹھا کر بھاگ رہے ہیں اور پھل فروش بچہ انہیں روکنے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔

بچے کے ٹھیلے کی ویڈیو اے آر وائی نیوز پر نشر ہونے کے بعد وزیراطلاعات فواد چوہدری نے نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت کو ہدایت کی کہ بچے کو تلاش کرکے نقصان کی تلافی کی جائے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز اقرار الحسن نے کہا کہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے بڑے مقدس مشن کا نام لے کر یہ سب کچھ کیا جارہا ہے، اس سارے ماحول پر علماء کی ذمہ داری بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ کردینے سے یا کہہ دینے سے کہ پر امن مظاہرے کررہے ہیں ذمہ داری پوری نہیں ہوجاتی ہے۔

اقرار الحسن نے کہا کہ یہ صرف ایک منظر ہے جو میڈیا پر پہنچ گیا مگر اسی طرح کے سینکڑوں واقعات پچھلے 48 گھنٹوں میں پیش ہوچکے ہیں بہت ساری دکانوں اور کاروباری مراکز پر توڑ پھوڑ کی جاچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو فیصلے پر اعتراض ہے اس پر بات ہوسکتی ہے، علماء کا کام دلیل دینا اور علم سے لوگوں کو سمجھانا ہے، وضاحتوں سے بات نہیں بنے گی جبکہ واقعات کا ذمہ دار وہی ہے جس کے کہنے پر یہ لوگ باہر نکلے ہیں، ہم سب کو مل کر ان حالات پر سوچنے کی ضرورت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں