تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

متنازع علاقوں میں امن کےلیےکام کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑتی ہے‘ ملیحہ لودھی

نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کوچھیالیس امن مشن میں کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی چوتھی کمیٹی سے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کے بحالی امن کی فنڈنگ میں صوابدیدی کمی کی مخالفت کی۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ بحالی امن مشن کو اسٹاف اور سامان کے لیے مناسب فنڈ درکار ہوتا ہے، صوابدیدی فنڈ کم کرنے سے اس بحالی امن کی کوشش کو نقصان کا خدشہ ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ بحالی امن کے بجٹ میں کمی کے بجائے صلاحیت بہتر بنانے پر توجہ دی جائے۔

انہوں نے دنیا کے خطرناک ممالک میں پاکستانی امن مشن کی کاوشوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دولاکھ رضا کار اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل ہیں۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کوچھیالیس امن مشن میں کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے، عالمی امن کے لیے پاک فوج کے ایک سو چھپن جوانوں نے جان کا نذرانہ پیش کیا۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ متنازع علاقوں میں امن کے لیے کام کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑتی ہے، متنازع علاقوں میں کام کرنے والے امید اور بہتر مستقبل کے لیے امید کی کرن ہیں۔

Comments

- Advertisement -