جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، 2 بچوں کی ماں منزہ بی بی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کی گئی ہے جس میں ایک خاتون شہید ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر اشتعال انگیزی کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے بِھمبر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 بچوں کی ماں منزہ بی بی شہید ہوگئیں۔

پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھمبر سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ پر آج پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترِ خارجہ طلب کیا اور واقعے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔


یہ بھی دیکھیں:  بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی دفترِ خارجہ طلبی


ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا کہ بھارتی فوج مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، بھارت رواں سال 2312 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔

یاد رہے کہ 14 اکتوبر کو بھی بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں