اشتہار

خواتین سے کرایہ نہ لینے والا رکشہ ڈرائیور

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کے رکشے والے نے خاتون سے سواری کے پیسے نہ لے کر عوام کے دلوں میں گھر کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  کولکتہ کی رہائشی خاتون نیہا داس نے اپنی سہیلی پروین راجن کے ساتھ پیش آنے والا خوشگوار واقعہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

مزید پڑھیں: کیا آپ کسی کی مالی مدد کرنے کے فوائد جانتے ہیں؟

- Advertisement -

اُن کا کہنا تھا کہ پروین  دفتر سے گھر واپسی جانے کے لیے رات گئے سڑک پر کھڑی سواری کا انتظار کررہی تھی کہ اسی دوران رکشے والا اُس کے پاس آیا، اپنے گھر کا پتہ بتانے کے بعد لڑکی نے جب کرایہ معلوم کیا تو ڈرائیور نے مسکراتے ہوئے جواب دیا۔

’میڈیم، میری کوشش ہوتی ہے کہ رات گئے باہر نکلنے والی لڑکیوں کو خیروعافیت سے اُن کے گھر پہنچا دوں اور یہی میرے لیے بہت ضروری ہے‘۔

نیہا داس کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے کئی بار دریافت کرنے کے باوجود اپنا نام پوشیدہ رکھا اور میری دوست کو بخیر وعافیت گھر پہنچایا، راجن نے جب انہیں کرایہ اور اضافی پیسے نکال کر دینے کی کوشش کی تو انہوں نے صاف انکار کردیا مگر بہت ضد اور اصرار کے بعد بس کرایے کے پیسے لیے۔

یہ بھی پڑھیں: معذور بھائی اور گھر والوں کی مدد کرنے والی 9 سالہ بلند حوصلہ بچی، ویڈیو وائرل

پروین راجن نے جب رکشہ ڈرائیور سے تصویر لینے کی خواہش کا اظہار کیا تو انہوں نے اجازت دی اور مسکرانے لگے جس کے بعد مذکورہ خاتون اُن کی ایک تصویر لے کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

یاد رہے کہ بھارت کے شہر دہلی میں رات گئے سڑکوں پر نکلنے والے رکشہ یا ٹیکسی ڈرائیور مسافروں سے زیادہ کرایہ اور اضافی پیسے لیتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں