جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

آسیہ بی بی کو ملتان جیل سے رہا کردیا گیا: جیل ذرائع

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان:  مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو ملتان جیل سے رہا کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جیل ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آسیہ بی بی ملتان جیل سے رہا ہوگئی۔

آسیہ بی بی کی روبکار  ویمن جیل کو موصول ہوئی تھی، جس کے بعد آسیہ بی بی کو رہا کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آسیہ بی بی کو لینے کے لئے نیدرلینڈ کے خصوصی ایلچی بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 31 اکتوبر 2018 کو آسیہ بی بی کی سزائے موت کالعدم قرار دے دی تھی۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ آسیہ بی بی کسی اور  مقدمے میں گرفتار نہیں. تو رہا کردیا جائے۔

یاد رہے کہ آسیہ بی بی کی سزائے موت کا حکم لاہور ہائیکورٹ نے دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں