اشتہار

دبئی: ٹریفک حادثات کی رپورٹ جاری کردی گئی، 9 ماہ میں 36 افراد جاں بحق ہوئے

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں پولیس نے رواں سال کے 9 ماہ میں ٹریفک حادثات کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق 36 افراد جاں بحق اور 170 زخمی ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق زیادہ تر حادثات مئی اور جون کے مہینے میں ہوئے مئی میں 12 اور جون میں 18 حادثات رونما ہوئے جن میں لوگ اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

لیفٹیننٹ کرنل عبداللہ علی محمد کے مطابق 37 حادثات دبئی کے علاقے جبل علی میں ہوئے اسی طرح 31 حادثات ال رشیدیا اور 20 ال برشا میں رونما ہوئے، ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

- Advertisement -

یہ پڑھیں: دبئی، ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

پولیس کے مطابق فیملیز کی جانب سے بچوں کو گاڑیوں میں چھوڑ کر گاڑی لاک کرکے روانہ ہوجانے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔

دو ماہ کی بچی کو اہل خانہ گاڑی میں چھوڑ کر شاپنگ کرنے چلے گئے جب وہ واپس آئے تو انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا تاہم پولیس کی جانب سے پہلے ہی پہنچ کر بچی کو ریسکیو کرلیا گیا تھا۔

ریسکیو آفیسر سلیم خافی کے مطابق اس طرح کے واقعات میں 75 بچوں کو 9 ماہ کے اندر ریسکیو کیا گیا۔

بریگیڈیئر علی احمد عبداللہ کا کہنا ہے کہ ڈرائیورز ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور روزانہ کی بنیاد پر گاڑیوں کی مینٹینس چیک کریں، جس کے سبب حادثات سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں