اشتہار

سعودی فرمانروا سے برطانوی وزیرخارجہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ریاض کے قصر یمامہ میں برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ سے ملاقات ہوئی جس میں خطے کی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا گیا اس کے علاوہ خطے میں رونما ہونے والے واقعات اور تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر برطانیہ میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ محمد بن نواف بن عبدالعزیز، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن ڈاکٹر مساعد بن محمد العیان، سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر، سعودی عرب میں برطانوی سفیر سائمن کولیس اور یمن میں برطانوی سفیر مائیکل آرون بھی شریک تھے۔

- Advertisement -

قبل ازیں سعودی فرمانروا سے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈ اینڈ چیف الشیخ محمد بن زاید نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور علاقائی مسائل اور عالمی تنازعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر امارات کے ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں استحکام کی علامت اور خطے کو درپیش خطرات کے سامنے ڈھال ہے، سعودی عرب نے ہر دور میں  علاقائی خطرات کے انسداد میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

یہ پڑھیں: خاشقجی کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، شاہ سلمان کی انجیلا مرکل کو یقین دہانی

امارات کے ولی عہد نے کہا کہ شاہ سلمان کی دانشمندانہ اور جرأت مندانہ پالیسیوں سے خطے میں امن اور خوش حالی کے فروغ میں اضافہ ہوا، سعودی عرب نے ہمیشہ دوسرے ممالک کے مفادات کے لیے کام کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں