اشتہار

میں نے کبھی کمپیوٹر استعمال نہیں کیا، سائبر سیکیورٹی کے جاپانی وزیر کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: جاپان کے سائبر اور اولمپک سیکیورٹی کے وزیر بوشیتاکا سوکورادا کا نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے زندگی زندگی میں کبھی کمپیوٹر کا استعمال نہیں کیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کے سائبر اور اولمپک سیکیورٹی کے وزیر بوشیتاکا سوکورادا نے کہا کہ انہوں نے زندگی میں کبھی کمپیوٹر کا استعمال نہیں کیا ہے، وہ یوایس بی کے استعمال سے بھی لاعلم نکلے۔

جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے نے گزشتہ ماہ 68 سالہ سوکورادا کو مذکورہ دونوں منصب سونپے تھے، اس سے قبل پارلیمنٹ میں 18 ماہ گزارنے والے سوکورادا کے پاس کوئی وزارتی منصب نہیں تھا۔

- Advertisement -

جاپانی وزیر نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے خود کہا کہ ’میں نے کبھی کمپیوٹر کا استعمال نہیں کیا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ جاپانی شہری کے نقطہ نظر سے سائبر سیکیورٹی کو بھرپور طریقے سے برقرار رکھنا میرے کام کا حصہ ہے۔

جب سوکورادا سے یہ پوچھا گیا کہ کمپیوٹر کے استعمال میں مہارت سے محروم شخص کس طرح سائبر سیکیورٹی کی ذمہ داری پوری کرسکتا ہے تو انہوں نے کہا کہ پالیسیوں کا تعین قومی حکومت کے علاوہ ان کے دفتر میں موجود کئی اہلکار کریں گے اور کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آئے گی۔

اپوزیشن نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابل یقین ہے کہ کمپیوٹر نہ چھونے والے ایک شخص کو سائبر سیکیورٹی کا سربراہ بنادیا گیا ہے جس میں قدم قدم پر کمپیوٹر استعمال ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں