جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

تحریک انصاف کے وفد کا دورہ چین، کرپشن کے خاتمے پر بریفنگ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وفد کو دورہ چین کے دوران کرپشن کے خاتمے پر دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ چینی صدر بھی کرپشن کے جرم میں سزا یافتہ افراد کو معافی کا اختیار نہیں رکھتے۔

تفصیلات کے مطابق چین میں تحریک انصاف کے وفد کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا۔ وفد 7 روزہ دورے پر گزشتہ روز چین پہنچا تھا۔ وفد کی قیادت مرکزی سیکریٹری جنرل ارشد داد کر رہے ہیں۔

دورے کے دوران وفد نے چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی انضباطی کمیشن کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ وفد کو کرپشن کے خاتمے پر مفصل بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں کرپٹ عناصر کی بیخ کنی کے لیے چین کے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

- Advertisement -

بریفنگ کے دوران ملک سے فرار کرپٹ عناصر کی وطن واپسی کے طریقوں پر بھی غور کیا گیا جبکہ کرپشن کی تحقیقات اور ملوث افراد سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ چینی صدر کرپشن کے جرم میں سزا یافتہ افراد کو معافی کا اختیار نہیں رکھتے۔

ملاقات میں دی جانے والی بریفنگ پر مرکزی سیکریٹری جنرل ارشد داد نے چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے چینی رہنما کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں