اشتہار

ابوظہبی: یونیورسٹی طالب علم نشہ آور ادویہ استعمال کرنے کے باعث ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ابو ظہبی : امتحانات کی تیاری کے لیے دوست کے گھر قیام کرنے والا اماراتی نوجوان بھاری مقدار میں منشیات استعمال کرنے کے باعث ہلاک ہوگیا جبکہ عدالت نے متاثرہ نوجوان کے دوست کو جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں 19 سالہ یونیورسٹی طالب بھاری مقدار میں نشہ آور اشیاء استعمال کے باعث ہلاک ہوگیا، نوجوان کے طبی معائنے سے پتہ چلا کہ زیادہ مقدار میں منشیات لینے کے لیے گردے اور دماغ نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا جو نوجوان کی موت کا باعث بنا۔

عدالتی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ نوجوان نے امتحانات کی تیاری غرض سے اپنے دوست کے گھر قیام کیا تھا جہاں انہوں نے منشیات کا استعمال کیا۔

- Advertisement -

عدالتی دستاویزات کے مطابق نوجوان نے اپنے والد سے دوست کے دولت کدہ پر قیام کی درخواست کی تھی جسے اس کے والد نے قبول کیا تاکہ امتحان کی تیاری کرسکے۔

مذکورہ نوجوان کے والد نے عدالت میں اعتراف کیا کہ ’میں نے بیٹے کی درخواست قبول کی اور تمام مالی اخراجات اٹھانے کا یقین دلایا تاکہ میرا بیٹا امتحان میں توجہ کے ساتھ شرکت کرے اور کامیاب ہو‘۔

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ 19 سالہ یونیورسٹی طالب علم کے والد اور بھائی نے کبھی نوجوان کی نگرانی نہیں کی کہ وہ کہاں ہے اور کیا کررہا ہے جبکہ اس اپارٹمنٹ کا دورہ بھی نہیں جہاں نوجوان قیام پذیر تھا۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران متاثرہ نوجوان کے دوست کو 5 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا۔

متاثرہ نوجوان کی میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طالب علم نے حد سے زیادہ ہیروئن اور دیگر نشہ آور ادویات اپنے دیگر 4 ساتھیوں کے ساتھ استعمال کی تھی جو اس کی موت کا باعث بنی۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اماراتی عدالت میں چاروں دوستوں پر 19 سالہ طالب علم کو منشیات فراہم کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں