اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ہفتہ وار رپورٹ، اسٹاک میں 791 پوائنٹس کی کمی، روپے کی قدر مستحکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی / اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 791 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ انٹربینک میں روپے کی قدر مستحکم رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ کاروباری ہفتے کے اختتام تک ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 791 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

رپورٹ کے مطابق  ایک ہفتےمیں 29 ارب روپےمالیت کے  62 کروڑ حصص کی خرید و فروخت ہوئی۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر اسٹاک ایکسچینج 40 ہزار 869 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید پڑھیں: وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے اعداد و شمار جاری کردئیے

دوسری جانب انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک میں روپے کی قدر مستحکم رہی۔

رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 133 روپے 99 پیسے کی سطح پر برقرار رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 60 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پراوپن مارکیٹ میں ڈالر 134.20سے مہنگا ہوکر 134.80 روپےتک پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتیں 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

علاوہ ازیں سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچیں، بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے باوجود گزشتہ روز مقامی صرافہ بازاروں میں قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز 800 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 63 ہزار 700 روپے تک پہنچیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں