اشتہار

آسمانوں میں اڑنے کی خواہش، 82 سال خاتون کا دیرنہ خواب پورا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : متحدہ عرب امارات کا سیاحتی دورہ کرنے والی خاتون 82 برس کی عمر میں ہزاروں فٹ کی بلندی سے اسکائی ڈائیونگ کرکے ریکارڈ سب کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں اکثریت غیر ملکی افراد کی نظر آتی ہیں جن میں کچھ سیاحت کی غرض سے چھٹیاں گزارنے دبئی کا رخ کرتے ہوئے جبکہ کچھ غیر ملکی وہ ہوتےہیں جو ملازمت کے لیے دبئی میں قیام کرتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ دبئی کا سفر اختیار کرنے والی 82 سالا خاتون ہیلڈی نے حالیہ دنوں ہی دبئی میں اسکائے ڈائیونگ کا خواب پورا کیا ہے۔

- Advertisement -

دبئی کے اسکائے ڈائیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیلڈی ایک اسکائے ڈائیور کے ہمراہ دبئ کے مصنوعی جزیرے پام آئی لینڈ پر ہزاروں فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے والے نجی طیارے سے چھلانگ لگاکر اپنا دیرینہ خواب پورا کرتی ہیں۔

اماراتی میڈیا کے میڈیا کے مطابق ہیلڈی کا کہنا تھا کہ میں ہر سال اپنے اہل خانہ سے ملاقات کرنے دبئی آتی تھی تو آسمان پر اسکائے ڈائیورز کو دیکھتی تھی جنہیں دیکھ کر مجھے بھی اسکائے ڈائیو کرنے کی خواہش پیدا ہوئی جسے میں اپنے خواہشات کی فہرست میں درج کرلیا۔

دوسری جانب اسکائے ڈائیو دبئی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسکائے ڈائی دبئی کو اسکائے ڈائیونگ کے لیے منتخب کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں