لاہور: گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی اور 4 سالہ بچے کو قتل کر دیا، خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے لٹن روڈ کے رہائشی عثمان کی اپنی بیوی سے ڈھائی سال سے ناراضگی تھی، جس پر اس نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے بیوی بچے کو مار کر خود کشی کر لی۔
[bs-quote quote=”بیوی اور بچے کو مارنے والا عثمان اوبر میں ڈرائیور تھا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
پولیس کا کہنا ہے کہ عثمان نے فون کر کے بیوی کو میکے سے بلایا اور بیوی بچے کو لانے کے لیے آن لائن ٹیکسی بھی خود بھیجی۔
بیوی عائشہ اور چار سالہ بچہ ارتضیٰ جیسے ہی پہنچے عثمان نے گھر سے نکلتے ہی دونوں پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق بیوی اور بچے کو مارنے کے بعد عثمان نے بھی کچھ دور آگے جا کر اپنی کنپٹی پر گولی مار کر خود کشی کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور : سوتیلے بیٹے نے ماں اور دو بہنوں کو قتل کردیا، لاشیں قبرستان سے ملیں
پولیس نے جائے وقوعہ سے شوہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، جب کہ عثمان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اوبر کا ڈرائیور تھا۔
یاد رہے کہ دو ہفتے قبل لاہور کے علاقے شاد باغ میں تہرے قتل کی واردات میں سوتیلے بیٹے نے باپ کی قبر پر بلا کر سوتیلی ماں اور دو بہنوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، تیسری بہن نے بھاگ کر جان بچا لی تھی۔