اشتہار

الجزائر کی مسجد میں آسمان کو چھوتا مینار

اشتہار

حیرت انگیز

الجزائر : الجزائر کی مسجد میں چینی کمپنی نے دنیا کا سب سے بڑا مینار بنا دیا، دوسوپینسٹھ میٹربلند مینار کو دنیا کے سب سے اونچے مینار کا اعزاز حاصل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق شمالی افریقی ملک الجزائر میں چارلاکھ میٹر رقبے پر پھیلی مسجد کی تعمیر کی جارہی ہے ، مسجد کی تعمیر آخری مراحل میں ہیں ،اس مسجد میں بیک وقت ایک لاکھ بیس ہزار افراد نمازپڑھ سکتے ہیں۔

- Advertisement -

یہ مسجد رقبے کے لحاظ سے دنیا کی تیسری بڑی مسجد جبکہ الجزائر کی سب سے بڑی مسجد ہوگی، اس کی تعمیر پر ایک اعشاریہ چار ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔

مسجد میں دنیا کا بلند ترین مینار تعمیر کیا گیا ہے، جس کی بلندی 265 میٹر ہے، اس کا ڈیزائن جرمنی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے جبکہ اس کی تعمیر ایک چینی کمپنی کر رہی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق الجزائر کی جامع مسجد کا گنبدوں والا ہال ہوگا، اس کے ساتھ درسِ قرآن کے لیے ایک مدرسہ، ایک ملین کتابوں کے حامل کتب خانہ، تاریخ کا ایک عجائب گھر بھی تعمیر کیا جائے گا۔

اس مسجد کو بحیرہ روم میں موجود ایک آبی سیرگاہ سے شاندار دو راہوں کے ذریعے منسلک کر دیا جائے گا۔

خیال رہے یہ مسجد وزیر ہاؤسنگ احمد مدنی کی زیر نگرانی تعمیر کی جا رہی ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مسجد عام شہریوں کو انتہا پسند حلقوں سے دور لے جانے میں معاون ثابت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں