جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کراچی کی فکر کرتا ہوں، اس کے مسائل ترجیحی بنیادوں‌ پر حل ہونے چاہییں:‌صدرعارف علوی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صدرعارف علوی نے کہا ہے کہ قوم چینی قونصلیٹ حملے میں شہید ہونے والے اہل کاروں کی احسان مند ہے.

ان خیالات کا اظہار  انھوں نے گورنر سندھ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں خود شہید اہل کاروں کے گھروں جاؤں گا، پوری قوم شہید اہل کاروں کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے.

[bs-quote quote=”گرین لائن منصوبہ کافی حدتک حتمی مراحل میں ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”صدر عارف علوی”][/bs-quote]

ایک سوال کے جواب میں انھوں‌ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پرکراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، کوشش کی جائے کہ متاثرہ افراد کو کوئی دوسری جگہ دی جائے.

صدرعارف علوی کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل پروزارت ریلوے بھی کام کررہی ہے، ریلوے تجاوزات سے متاثرہ افراد کو کوئی متبادل جگہ فراہم کی جائے.

صدرعارف علوی نے کہا کہ گرین لائن منصوبہ کافی حدتک حتمی مراحل میں ہے، اس کی تکمیل سے ٹریفک کے مسائل بڑی حد تک حل ہوجائیں‌ گے.


کراچی میں ملک کی سب سے بڑی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کا آغاز


ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ سندھ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے کام جاری رکھے گی، سندھ واٹر ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام بہت ضروری ہے، کراچی میں پانی کمی کوپوراکرنےکے لئے وفاقی وزیر آبای وسائل سندھ حکومت سے بات کریں۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ عوام کوآگاہ کرنا ضروری ہے کہ ٹرینوں پر بھی سفر کیا جائے، کراچی میراشہر ہے، اس کی فکرکرتا ہوں، پانی کےمسائل ترجیح بنیادوں پرحل ہونے چاہییں.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں