پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات: اوگرا کی قیمتیں بڑھانے کی سمری، وزیر خزانہ کا نرخ کم کرنے کا عندیہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی جس میں قیمتیں 9 روپے 91 پیسے تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے، وزیر خزانہ اسد عمر نے نرخ کم کرنے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے اگلے ماہ دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی جس کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 9 روپے 91 پیسے تک مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

- Advertisement -

سمری میں پیٹرول کی قیمت 5 روپے 21 پیسے تک بڑھانے جبکہ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے علاوہ ازیں مٹی کے تیل کی قیمت 9 روپے 9 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 79 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری دیں گے۔

دوسری جانب وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پیٹرول مہنگا نہیں سستا کیا جائے گا، پیٹرول کی قیمت میں دسمبر تک کمی ہوگی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے اگر سمری مسترد کردی گئی تو پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمتیں برقرار رہیں گی جبکہ منظوری کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں