اسلام آباد : وزیرمملکت داخلہ شہریارآفریدی نے کہا ہے کہ ریاست کی زمین پر تجاوزات قائم کرنے والوں کو نشان عبرت بنادیں گے، قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
یہ بات انہوں نے ترنول میں تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر تجاوزات کے خلاف ایکشن مزید تیز کردیا گیا ہے.
اس سلسلے میں وزیر مملکت شہریار آفریدی ترنول کے اطراف تجاوزات کے خلاف مہم کا جائزہ لینے پہنچے، میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے.
قانون کی حکمرانی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، قانون امیر اور غریب سب کیلئے یکساں ہے، ریاست کی زمین پر تجاوزات قائم کرنے والوں کو نشان عبرت بنادیں گے۔
وزیرمملکت داخلہ ک امزید کہنا تھا کہ قوم سے کیے گئےوعدے کو منطقی انجام تک لے کر جائیں گے، ترنول میں سڑک کے اطراف4کلومیٹر پرتجاوزات گرادی گئیں،877کنال زمین واگزار کرائی گئی جس کی مالیت20ارب سے زیادہ ہے۔