جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کوئٹہ سپریم کورٹ رجسٹری کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کوئٹہ سپریم کورٹ رجسٹری کی نئی عمارت کاافتتاح کردیا، اپنےخطاب میں انھوں نے کہا صرف عمارت بنانا ضروری نہیں، ہمارا مقصد عدل وانصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آگ پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کوئٹہ سپریم کورٹ رجسٹری کی نئی عمارت کاافتتاح کردیا، عمارت کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا صرف عمارت بناناضروری نہیں، ہمارامقصد معاشرےمیں عدل وانصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے، یہ ایک ایسی عمارت ہوگی جہاں لوگوں کو فوری انصاف مہیا ہوگا۔

افتتاحی تقریب میں جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس گلزار احمد، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ، دیگر ججز، سینئر وکلا بھی تقریب میں شریک ہوئے جبکہ صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی اور دیگر عہدیدار بھی شریک ہوئے۔

افتتاح کے بعد چیف جسٹس ثاقب نثار نے عمارت کے دیگر حصوں کا معائنہ بھی کیا جبکہ جسٹس ثاقب نثار کو نئی عمارت سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

یاد رہے گذشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار دو روزہ کوئٹہ پہنچے تھے، جہاں وزیر داخلہ بلوچستان اور صدر سپریم کورٹ بار نے ان کا استقبال کیا تھا۔

مزید پڑھیں : ڈیم بنا کر عوام کو واٹر بم کے اثرات سے بچائیں گے، چیف جسٹس

کوئٹہ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار کے صدرکی جانب سے عشائیہ دیا تھا ، جس میں وکلااور سرکاری افسران کی بڑی تعداد شریک ہوئی جبکہ مقامی تاجرمحمد داؤد نے چیف جسٹس پاکستان کو ڈیم فنڈ کیلئے پچاس لاکھ روپےکا چیک پیش کیا تھا۔

تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا واٹر بم پاکستان کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے، ڈیم بنا کر عوام کو واٹر بم کے اثرات سے بچائیں گے، اور جلد پانی کا مسئلہ حل کرلیں گے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدلیہ اور بار ایک دوسرے کی طاقت ہیں، انسانی حقوق کے معاملات پر جہاں ضروری ہوا ازخود نوٹس لیا، لوگوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے ججز زیادہ محنت کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں