تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

سعودی عرب: پاکستانی شہری کا سر قلم

ریاض: سعودی حکومت نے عدالتی حکم کی روشنی میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دیتے ہوئے اُس کا سر قلم کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق لال خان نامی شخص کو سعودی پولیس نے دو ماہ قبل ایک کارروائی کے نتیجے میں گرفتار کیا تھا، کارروائی کے دوران ملزم کے پاس سے منشیات بھی برآمد ہوئی تھی۔

پاکستانی شہری پر منشیات کی اسمگلنگ کا الزام تھا جسے اُس نے دوران تفتیش قبول بھی کیا، اعترافی بیان کے بعد عدالت نے موت کی سزا سنائی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: باپ کو آگ لگا کر قتل کرنے والے بیٹے کا سرقلم

بعد ازاں پاکستانی شہری نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کورٹ میں درخواست دائر کی، جج کے روبرو پیش ہوکر لال خان نے اپنے جرم کا اعتراف کیا جس کے بعد عدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی توثیق کی۔

لال خان کو گزشتہ روز عدالتی حکم کے مطابق سر قلم کر کے سزائے موت دی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس جولائی کے مہینے میں سعودی عدالت نے 6 پاکستانیوں پر انسانی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہونے پر سزا سنائی تھی علاوہ ازیں پانچ سعودی باشندوں کے بھی سر قلم کیے گئے تھے۔

سعودی عرب میں سر قلم کیے گئے افراد کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے، منشیات کی اسمگلنگ، دہشت گردی، قتل، زیادتی، مسلح ڈکیتی کے جرائم میں ملوث افراد کو عدالت سرقلم کرنے کی سزا سناتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: ماں بیٹے سے زیادتی اور قتل، چار پاکستانیوں کا سرقلم

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ برس سعودی عرب میں ان جرائم پر 153 افراد کو سر قلم کی سزا دی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -