جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ریلوے نے ٹرینوں کی آمدورفت جاننے کے لیے ’پاک ریلو‘ موبائل ایپ تیار کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کی آمدورفت جاننے کے لیے ’پاک ریلو‘ موبائل ایپ تیار کرلی، صارفین محض ایک کلک پر ٹرینوں کی آمدورفت، اوقات جان سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاک ریلو ایپ سے معلوم ہوسکے گا کہ کون سی ٹرین کس اسٹیشن پر پہنچ گئی ہے، صارفین جان سکیں گے کہ ٹرین کس وقت اپنی منزل پر پہنچے گی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ایپ میں ٹرین کا نام، نمبر ڈال کر اسٹیشن آمد سے 15 منٹ پہلے اطلاع مل سکے گی، کسی وجہس ے ٹرین تاخیر کا شکار ہوئی تو بھی ایپ کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔

- Advertisement -

پاک ریلو موبائل ایپ سکھر کے آئی ٹی انجینئر مدثر زیدی نے تیار کی ہے، اس ایپ کے لیے گول میپ سمیت مختلف عالمی اداروں سے مدد حاصل کی گئی ہے۔

مدثر زیدی کے مطابق ایپ کی کارکردگی کو کامیابی سے جانچا جاچکا ہے اور ریلوے انجنز میں ٹریکرز کی تنصیب مکمل ہونے کے بعد اسے عوام کے لیے متعارف کرادیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان ریلوے کی تاریخ میں سفری ٹکٹوں کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم

ترجمان ریلوے کے مطابق موبائل ایپ کی تیاری پر 70 لاکھ روپے لاگت آئی ہے، ایپ سے بروقت معلومات کے لیے چین سے 350 ٹریکرز خریدے گئے ہیں۔

چین سے خریدے گئے ٹریکرز 325 ریلوے انجنوں میں نصب کیے جائیں گے، ان ٹریکرز کی لاگت تقریباً 7 کروڑ روپے ہے۔

ذرائع کے مطابق ایپ کی تکنیکی تربیت کے لیے پاکستان ریلوے کے افسران کو کراچی میں ایک تربیتی کورس بھی کروایا گیا۔

یہ موبائل فون ایپلی کیشن کسی بھی اینڈرائیڈ یا آئی فون میں مفت انسٹال کی جاسکے گی جس کے بعد پاکستان ریلوے کی تمام ٹرینوں کی آمدورفت کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں