اشتہار

مودی سرکار کو ایک اور ناکامی کا سامنا، بھارتی جاسوس نے اپنی غلطی تسلیم کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: پاکستان سے رہائی پانے والے بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری نے کہا ہے کہ مجھے غلط قدم اٹھانے کی قیمت ادا کرنا پڑی۔

تفصیلات کے مطابق تین روز قبل پاکستان سے رہا ہوکر بھارت پہنچنے والے بھارتی جاسوس حامد نہال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ساری غلطی میری تھی جس کی مجھے سزا ملی‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سرحد کے دونوں اطراف رہنے والے لوگوں کا شکر گزار ہوں جن کی دعاؤں کی بدولت مجھے رہائی ملی، اب میں اپنے لوگوں میں واپس آگیا ہوں۔

- Advertisement -

حامد نہال کا کہنا تھا کہ ’میں نے غلط قدم اٹھایا جس کی قیمت مجھے ہی ادا کرنا پڑی، اس حوالے سے کسی کو قصور وار نہیں کہہ سکتا، میں غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کرنے کی کوشش کررہا تھا اسی دوران بارڈر پر تعینات پاکستانی محافظوں نے مجھے گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی جاسوس حامد انصاری نے رہائی کا کریڈٹ سشما سوراج کو دے دیا

انہوں نے پاکستانی میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے نشریاتی اداروں کی وجہ سے ہی میں مشہور ہوا اور اب میرے بارے میں ہر کوئی جانتا ہے۔

قبل  ازیں دو روز قبل پاکستان سے رہا ہونے والے بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری نے بھارت پہنچنے کے بعد وزیرِ خارجہ سشما سوراج سے نئی دہلی میں ملاقات کی اور شکریہ ادا کیا۔ حامد انصاری نے رہائی کی وجہ بھارتی وزیرِ خارجہ کو قرار دیا۔

یاد رہے کہ 31 سالہ بھارتی جاسوس کو تین سال قبل ملٹری کورٹ نے سزا سنائی تھی جس کے بعد اسے پشاور کی سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا تھا، نہال انصاری کو ریاست مخالف سرگرمیوں پر گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارتی جاسوس کو رہا کردیا گیا

مجرم نے گرفتاری کے بعد اعتراف کیا تھا کہ وہ افغانستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوا، وہ 7 فیس بک اکاؤنٹس اور 30 سے زائد ای میل آئی ڈیز استعمال کرتا رہا تھا۔

سزا کی مدت پوری کرنے پر پاکستان نے بھارتی جاسوس کو رہا کرنے کے بعد گزشتہ روز واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں