اشتہار

مودی سرکار انتخابات میں مسلمان مخالف جذبات کو ہوا دے گی، بی جے پی رہنما نے بھانڈا پھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بی جے پی رہنما سبرا منیم سوامی نے بی جے پی کی پالیسی کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار عام انتخابات میں مسلمان مخالف جذبات کو ہوا دے گی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سبرا منیم سوامی نے بی جے پی کی پالیسی بے نقاب کردی، ان کا کہنا ہے کہ مودی سرکار عام انتخابات میں فتح کے لیے نفرت پر انحصار کرے گی، مسلمانوں کو تقسیم اور ہندوؤں کو متحد کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بے جے پی کی سنی، بریلوی، شیعہ مسلکی ایشوز کو بڑھاکر تقسیم کرنے کی پالیسی ہے، کشمیر میں انسانیت سوز مظالم، سرحد پار سرجیکل اسٹرائیک کا شوشہ چھوڑا جائے گا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گائے ذبح کرنے کے بہانے مسلمانوں کا ہجوم کے ہاتھوں قتل بھارت میں معمول بن گیا ہے، انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں مندر جانے پر خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: بھارت: گائے چوری کا الزام، ایک اور مسلمان مشتعل ہندوؤں کے ہاتھوں قتل

انتہا پسندوں کی کوریج کرنے والی صحافی بھی آنسو نہ روک پائیں، روتے ہوئے انتہا پسند ہندوؤں کی کوریج کرنے والی صحافی کی فوٹیج بھی وائرل ہوئی تھی۔

اے آر وائی نیوز پر تجزیہ کاروں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو اندرونی دباؤ اور تقسیم کا خوف ہے، دلی سرکار ایل او سی پر جعلی مس ایڈونچر کی کی فضا بنانے کی کوشش کررہی ہے، بھارت مہم جوئی کا سوچے بھی نہ پاکستان ایٹمی ملک ہے بھرپور جواب دے گا۔

یاد رہے کہ آج بھی بھارتی ریاست بہار میں گائے چوری کرنے کے الزام میں 55 سالہ بزرگ محمد کابل کو قتل کردیا گیا، مقتول مدد کی اپیل کرتا رہا مگر کوئی مدد کو نہ پہنچا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں