اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

حکومتی شٹ ڈاؤن: مذاکرات ناکام، ٹرمپ برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات چھوڑ کر اٹھ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹس ارکان کانگریس کے درمیان حکومت شٹ ڈاؤن سے متعلق مذاکرات ناکام ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹس ارکان کانگریس سے مذاکرات کے دوران برہم ہوگئے اور میز پر زوردار ہاتھ مار کر مذاکرات چھوڑ کراٹھ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذاکرات کی ناکامی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھاکہ رکن کانگریس چک شومر اور ہاؤس اسپیکر نینسی پلوسی سے مذاکرات وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہاؤس اسپیکر حکومتی شٹ ڈاؤن ختم کیے بغیر مطالبات سننا نہیں چاہتیں، میں نے نینسی سے کہا اگرشٹ ڈاؤن ختم کروں تو دیوار کی منظوری دیں گے؟

امریکا میکسیکو سرحدی دیوار، اپوزیشن ارکان کا ٹرمپ کو کرارا جواب

جواب میں ہاؤس اسپکر نینسی پلوسی نے دیوار کی منظوری دینے سے انکار کردیا، جس کے بعد میں نے کہا ’الوداع، بائے بائے‘۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ری پبلکن دیوار بنانے کے معاملے پر متحد ہیں، میں ملک میں ایمرجنسی بھی لگا سکتا ہوں۔

دوسری جانب نائب امریکی صدر مائیک پینس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ واضح کرچکے ہیں دیوار کے بغیر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، ڈیموکریٹس شٹ ڈاؤن ختم ہوئے بغیر مذاکرات نہیں کرنا چاہتے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز ڈیموکریٹ ارکان کانگریس اور کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکی صدر ٹرمپ کو بحران کا ذمہ دار قرار دے دیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرحدی دیوار سے متعلق اپنے خطاب میں کہا تھا کہ فیڈرل حکومت میں شٹ ڈاؤن رہے گا کیونکہ ڈیموکریٹس فنڈز فراہم نہیں کررہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں