تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

ابوظبی: خاتون کو قتل کرکے زیورات لوٹنے والی خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار

ابو ظبی : اماراتی پولیس نے خاتون کو قتل کرکے اس کے زیورات لوٹنے والی ایشیائی خاتون کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون اور چار افراد کو حراست میں لیا ہے جن پر نوجوان خاتون کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے اپنے فلیٹ میں ساتھ رہنے والی خاتون کو قتل کرنے اور اس کی جیولری لوٹنے کے لیے چار مردوں کو ذمہ داری دی تھی۔

مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ ایشیائی خاتون نے متاثرہ لڑکی کے سوتے ہی فلیٹ کا دروازہ کھولا، فلیٹ میں داخل ہونے کے بعد ایک ملزم متاثرہ لڑکی کے پاس گیا اور کہا کہ میں سی آئی ڈی آفیسر ہوں اپنا شناختی کارڈ دکھاؤ۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس سے قبل کے متاثرہ لڑکی فرار ہوتی ملزمان نے لڑکی کے منہ کو ساری سے بند کردیا اور چہرے پر تکیہ رکھ دیا تاکہ وہ دم گھٹنے کے باعث موت کے منہ میں چلی جائے۔

پولیس افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے لڑکی قتل کرنے کے بعد الماری سے جیولری اور رقم چوری کرکے جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں : ڈکیتی اور خاتون پرتشدد کے الزام میں‌ نائیجرین شہری کو قید کی سزا

اماراتی پولیس کا کہنا تھا کہ چوتھے شخص پر الزام ہے کہ وہ تمام واقعے کی موبائل فون سے ویڈیو بنا رہا تھا۔

عدالت نے پولیس اور پراسیکیوٹر کا بیان سننے کے بعد ملزمان کو ٹرائل پر بھیج دیا۔

Comments

- Advertisement -