ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں پولیس نے ٹریفک جرائم سے نمٹنے کے لیے گتے سے بنے ہوئے سپاہی تعینات کردئیے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کار سواروں کو تیز رفتاری سے روکنے کے لیے انوکھا اقدام اُٹھایا گیا ہے، سڑک کے کنارے گتے کے سپاہی کھڑے کردئیے گئے، جنہوں نے ہاتھوں میں رفتار چیک کرنے والے آلات پکڑے ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کار سوار جب دور سے مصنوعی ٹریفک اہل کار کو دیکھتے ہیں تو وہ اسے اصلی پولیس اہلکار سمجھ کر کار کی رفتار کم کرلیتے ہیں۔
Got to meet the new sheriff deputy over in #williamsoncounty and while his personality is a little stiff, this cardboard crime fighter is looking to deal with speeders. The story tonight at 9 on @fox7austin @SheriffChody #cardboardcutout #SlowDown pic.twitter.com/TlvNA80IDC
— Steven Sarabia (@StevenonFox7) January 9, 2019
اس منصوبے کو کامیاب آزمائش کے بعد متعارف کرایا گیا ہے جو کہ پولیس نفری میں کمی کے باعث کارگر ثابت ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: پوسٹر کو رشوت کیوں دی؟ سری لنکن نوجوان مشکل میں پڑ گئے
واضح رہے کہ چند روز قبل دو شہریوں نے ٹریفک پولیس اہل کار کے ایک کٹ آؤٹ پوسٹر کو رشوت دی اور اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی جس پر انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔
Fern Bluff. Watch out for speeding. pic.twitter.com/XWuCIudMaE
— Williamson County Sheriff Chody (@SheriffChody) January 8, 2019
پولیس نے موٹر سائیکل سوار دوستوں کو عوامی املاک اور محکمے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا، تاہم بعد میں دونوں کو ضمانت پر رہا کیا گیا۔
خیال رہے کہ محکمہ پولیس کی جانب سے عوام کو تیز رفتاری سے روکنے کے لیے گتے سے بنے ’ٹریفک اہل کار‘ مرکزی شاہراہوں پر نصب کیے گئے ہیں۔