اشتہار

ٹویٹر کا اینڈرائیڈ صارفین کے لیے زبردست فیچر

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا: سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ایپ ٹویٹر نے اینڈائیڈ صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا جس سے پہلے آئی او ایس صارفین استعمال کررہے تھے۔

ٹویٹر کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ جو فیچر ایک ماہ پہلے سے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین استعمال کررہے تھے اب اُسے اینڈرائیڈ صارف بھی استعمال کرسکے گا۔

اینڈرائیڈ صارفین کے ٹویٹر پر اوپر دائیں طرف ایک ستارہ گزشتہ رات سے نمودار ہوا، یہی کمپنی کی طرف سے دراصل فیچر متعارف کرایا گیا۔

- Advertisement -

اس ستارے پر کلک کرنے کے بعد صارف کے سامنے دو آپشنز آئیں گے، جس میں سے ایک ہوم یعنی پروفائل پر جانے اور دوسرا شیئر کیے جانے والے ٹویٹس دیکھنے کا ہے۔

اس ضمن میں ٹویٹر نے ایک ویڈیو بھی جاری کی تاکہ صارفین کو آسانی سے سمجھایا جاسکے۔

رواں برس کا آغاز ہوتے ہی ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹویٹر آئندہ دنوں میں فیس بک کی طرز پر بڑی تبدیلیاں کرنے جارہا ہے جن میں سب سے بڑی تبدیلی بیٹا ورژن ہوگا۔

مزید پڑھیں: ٹویٹر نے بڑی تبدیلی کا عندیہ دے دیا

ٹویٹر کے صارفین مستقبل میں اپنے آن لائن دوستوں کو دیکھ سکیں گے اور آخری آن لائن ٹائم بھی شیئر ہوگا۔ علاوہ ازیں صارف جب بھی اپنی لوکیشن، نام کی تبدیلی کرے گا، اُس وقت بھی دیگر دوستوں کو اس کی خبر مل جائے گی۔

بیٹا ورژن میں فیس بک مسینجر کی طرح صارف اپنے دوستوں سے بات چیت کرسکے گا، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ اقدام پلیٹ فارم کی بہتری کے لیے بہت اچھا ثابت ہوگا۔

قبل ازیں گزشتہ برس اکتوبر میں سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے اقربا پروری کو ختم کرنے کے لیے اپنی ایپ میں بڑی تبدیلی کرنے کا عندیہ دیا تھا جس پر تاحال کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹویٹرکا صارفین کے لیے نیا فیچر

ٹویٹر کے مالک کا کہنا تھا کہ وہ ایپلیکشن میں موجود لائیک کے بٹن کو ذاتی طور پر اچھا نہیں سمجھتے، اس کو ہم جلد تبدیل کردیں گے۔

واضح رہے کہ ٹویٹر کی جانب سے 2015 میں فیورٹ نامی فیچر متعارف کرایا گیا تھا جس کا بٹن ستارے کی شکل کا تھا اس کے ذریعے صارفین دیگر دوستوں کے ٹویٹس محفوظ بھی بنا لیتے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں