تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

دنیا بھر میں سردی مگر آسٹریلیا میں شدید گرمی

کینبریا: دنیا کے بیشتر ممالک سردی کی لپیٹ میں ہیں مگر آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں سورج آگ برسا رہا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں کے اثرات تیزی سے نمودار ہورہے ہیں، ماہرین اس ضمن میں پہلے ہی خبردار کرچکے ہیں کہ اگر فضائی آلودگی پر قابو نہیں پایا گیا تو کرہ ارض خشک اور قحط سالی کا شکار ہوجائے گا۔

موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے امریکا سمیت دنیا کے بیشتر ممالک کو متاثر ہوئے، پاکستان میں بھی امسال اب تک ریکارڈ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

جہاں دنیا کے بیشتر ممالک میں موسم سرد ہے وہی آسٹریلیا میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں ہفتے نیو ساؤتھ ویلز میں پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا: مسلمان وکیل نے موبائل چور کیسے پکڑوایا؟ ویڈیو دیکھیں

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جنوبی مشرقی علاقوں میں گرمی کی شدت سے شہری بری طرح متاثر ہوئے اور انہوں نے دھوپ میں نکلنا چھوڑ دیا اسی طرح وہاں کے جانور بھی دن بھر سائے کی تلاش میں رہتے ہیں۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں واقع چڑیا گھر کی انتظامیہ نے جانوروں کو گرمی سے بچانے کے لیے خصوصی انتظامات بھی کیے، تمام جانوروں کے پنجروں میں ہر تھوڑی دیر میں ٹھنڈا پانی تبدیل کیا جاتا ہے۔

آسٹریلوی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جنوبی ریاستوں ، تسمانیہ میں رواں ہفتے درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی تک جانے کا امکان ہے۔

حکومت نے شہریوں کے لیے ایڈوائزری بھی جاری کی جس میں اُن سے کہا گیا ہے کہ وہ دھوپ میں باہر نکلنے سے احتیاط کریں اور اگر مجبوری میں نکلنا بھی ہو تو چھتری یا سر ڈھانپ کر باہر نکلیں۔

Comments

- Advertisement -