اشتہار

کون سے مہینوں میں پیدا ہونے والے بچے زیادہ ذہین ہوتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ کے تحقیقاتی ماہرین نے مشاہدہ کیا ہے کہ جنوری اور فروری میں پیدا ہونے والے بچے دیگر کے مقابلے میں زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔

برطانیہ کے سرکاری دفتر سے جاری ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن بچوں کا اسٹار  ‘ایکیوریس یا ایکیوریم‘ ہوتا ہے وہ مشہور اور امیر ہوتے ہیں ایسے بچوں میں پڑھنے لکھنے کی صلاحیت بھی دیگر سے زیادہ ہوتی ہے۔

تحقیق میں دنیا کی نامور شخصیات کی پیدائش اور اُن کے اسٹار کا مشاہدہ کیا گیا جس کے دوران کرسٹانیو رونالڈو، اپرھا ونفرے، جینیفر انیسٹون ودیگر کے نام سامنے آئے۔

- Advertisement -

بچے

 

ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوری اور فروری میں پیدا ہونے والے بچوں میں آگے بڑھنے، ترقی اور مشہور ہونے کی صلاحیت بہت زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ دوسروں پر سبقت لے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: انگلیوں کی مدد سے انسان کی وفاداری اور بے وفائی جاننے کا طریقہ

ایک اور تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موسمِ سرما میں پیدا ہونے والے بچے ذہنی آزمائش کے امتحانات میں بہترین پوزیشن حاصل کرتے ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق ایسے بچے جو میڈیکل کا شعبہ اختیار کرتے ہیں وہ ڈاکٹر بننے کے بعد بڑے کارنامے انجام دیتے ہیں جبکہ فروری میں پیدا ہونے والے بچے فنکارانہ صلاحیتوں سے مالا مال ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ناخن انسانی شخصیت کے عکاس

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مشاہدے کے دوران 500 اسپتالوں اور کمپنیوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا البتہ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ تاثر دینا بھی غلط ہوگا کہ جنوری اور فروری کے علاوہ پیدا ہونے والے بچے کسی سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں