اشتہار

سابق انٹرپول چیف کی اہلیہ کو قتل کی دھمکیاں، فرانس میں پناہ کی درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس/بیجینگ : چین میں گرفتار انٹر پول کے سابق چیف کی اہلیہ نے دھمکیوں کے باعث فرانس میں سیاسی پناہ کی درخواست دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دورہ چین کے دوران مینگ ہونگوی کی گمشدگی کے بعد سے گریس مینگ اپنی سات سالہ بیٹی کے ہمراہ فرانسیسی شہر لیون میں واقع انٹرپول کے ہیڈکوارٹر میں مقیم ہیں۔

چینی حکام نے گزشتہ برس اکتوبر میں کہا تھا کہ سابق چیف انٹرپول مینگ ہونگوی کو کرپشن کے الزام میں تفتیش کے لیے گرفتار کیا ہے۔

- Advertisement -

سابق چیف کی اہلیہ اور بیٹی دھمکی آمیز پیغامات موصول ہونے کے بعد سے پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہیں، جمعے کے روز گریس نے فرانس ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’مجھے اغواء کیے جانے کا ڈر ہے‘۔

گریس مینگ کا کہنا تھا کہ مجھے فون آرہے ہیں، حتیٰ کہ ایک چینی جوڑے میرا تعقب کیا اور  میری گاڑی کو بھی نشانہ بنایا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دھمکیوں کے باعث گریس مینگ حفاظتی اقدامات کے تحت نشریاتی اداروں کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنا چہرہ چھپانا شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں : انٹرپول چیف ’مینگ ہوننگ‘ کی جان کو خطرہ ہے، اہلیہ کا انکشاف

یاد رہے کہ انٹرنیشنل پولیس کے پہلے چینی سربراہ مینگ ہونگوی گزشتہ برس 25 ستمبر کو دورہ چین کے دوران لاپتہ ہوئے تھے۔

انٹرپول چیف کی گمشدگی کے بعد اہلیہ نے انکشاف کیا تھا کہ مینگ ہونگوی نے لاپتہ ہونے سے قبل مجھے پیغام بھیجا تھا کہ ’میری جان کو خطرہ ہے‘ جبکہ چینی حکام نے مینگ ہونگ کو رشوت خوری کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

چینی حکام نے اکتوبر میں انٹرپول کے سابق سربراہ کو گرفتار کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجرمانہ سرگرمیوں، کرپشن اور رشوت خوری میں ملوث ہونے کے شبے میں زیر تفتیش ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں