سکھر: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ساہیوال واقعہ ریاستی دہشت گردی ہے، کوئی معافی نہیں ملنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ساہیوال واقعے کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہو تاکہ پھر ایسا واقعہ نہ ہوسکے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ ساہیوال واقعہ ریاستی دہشت گردی ہے، کوئی معافی نہیں ملنی چاہیے، وزیراعظم عمران خان مقتولین کودہشتگرد کہنے والے وزرا سے استعفیٰ لیں۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ پی اے سی کا کام احتساب کرنا نہیں، شوشا چھوڑ کرلوگوں کا ٹائم ضائع کیا جاتا ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ جوڈیشل نظام بہت مضبوط ہے، بڑے فیصلے ہو رہے ہیں، وزرائے اعظم کو سزاہوئی وہ جیل بھی جاتے ہیں۔
ساہیوال: مبینہ جعلی مقابلے میں دوخواتین سمیت 4 افراد ہلاک، بچہ زخمی
یاد رہے کہ گزشتہ روز جی ٹی روڈ پر ساہیوال کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ جعلی مقابلے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 4 افراد مارے گئے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق کار سواروں نے نہ گولیاں چلائیں، نہ مزاحمت کی، گاڑی سے اسلحہ نہیں بلکہ کپڑوں کے بیگ ملے۔