اشتہار

جدہ میں آئندہ ہفتے پہلے سنیما گھر کا آغاز کیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : حکومت ویژن 2030 کے تحت سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں آئندہ ہفتے پہلے سنیما گھر کا آغاز کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے پیش کردہ ویژن 2030 کے تحت ریاست بھر میں سنیما گھروں کے قیام سمیت متعدد ایسے کام سر انجام دئیے جارہے ہیں جن پر پہلے پابندی عائد تھی۔

جنرل کمیشن برائے آڈیو ویژول میڈیا مکہ کے ڈائریکٹر حمزہ الغبیشی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ جدہ کے بحیرہ احمر مال میں آئندہ ہفتے 28 جنوری کو پہلے سنیما کا آغاز کیا جائے گا جبکہ جدہ میں کل 65 فلم تھیٹر کھولے جائیں گے۔

- Advertisement -

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا ہے ک تین سنیما گھروں کو قیام رواں برس کی پہلی اور چوتھی سہ ماہی میں ہوگا جبکہ دو سنیما 2020 میں کھولے جائیں گے۔

حمزہ الغبیشی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ جدہ میں سنیما گھروں کے ساتھ ساتھ سکرینیں بھی لگائیں جارہی ہیں، صوبے میں کل 102 اسکرینیں نصب کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں : ’بلیک پینتھر‘ سعودی عرب میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی پہلی فلم

چالیس سال کی طویل پابندی کے بعد آخر کار سعودی عرب میں 18 اپریل 2018 کو سنیما کی واپسی ہوئی تھی، سعودی شہریوں نے اسکرین پر دنیا بھر میں مقبول بلاک بسٹر فلم بلیک پینتھر دیکھی تھی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں 80 کی دہائی کے آغاز تک فلموں کی نمائش ہوتی رہی ہے، اس کے بعد سینما کو شریعت اور معاشرتی اقدار کے خلاف قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر ختم کردیا گیا تھا۔ سینما کی واپسی کے ساتھ دنیا کے سامنے مملکت کی ایک نئی تصویر پیش ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں