اشتہار

گنے کا جوس قومی مشروب قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ’گنے کے جوس‘ کو قومی مشروب قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پول کیا گیا جس میں پوچھا گیا کہ پاکستان کا قومی مشروب کون سا ہے، پول میں اورنج جوس، گنے کا جوس اور گاجر کا جوس کے آپشن رکھے گئے تھے۔

سب سے زیادہ ووٹ ملنے پر ’گنے کے جوس‘ کو قومی مشروب کا اعزاز دیا گیا۔

- Advertisement -

حکومت کی جانب سے کرائے گئے پول کے مطابق 7616 صارفین نے ووٹ دئیے، 81 فیصد افراد نے گنے کے جوس کا انتخاب کیا جبکہ 15 فیصد نے اورنج جوس اور 4 فیصد نے گاجر کے جوس کو منتخب کیا۔

Poll Question: What is the national juice of Pakistan?

گنے کے جوس کے بے شمار فوائد

گنے کے فوائد سے مستفید ہونے کے لیے یہ بہت کم قیمت پر ہر جگہ دستیاب ہوتا ہے۔

گنے کا رس مختلف نیوٹرنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو ہماری عمومی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے، گنے کا رس گلہ میں خراش اور نزلے کے علاج کا بہترین گھریلو ٹوٹکا ہے۔

مزید پڑھیں: گلاب جامن قومی مٹھائی قرار

گنا پٹھوں کی مضبوطی کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری قدرتی گلوکوز کی فراہمی کا بہترین ذریعہ ہے۔

یہی نہیں بخار میں مبتلا شخص کو ڈاکٹرز خود ہدایات جاری کرتے ہیں کہ مریض کو گنے کا رس پلایا جائے۔

یرقان کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لیے گنے کا رس کسی اکسیر سے کم نہیں کیونکہ یہ جسم میں گلوکوز کی سطح کو مطلوبہ حد تک پہنچا کر مریض کی جلد بحالی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں