لاہور: نیب کے زیر حراست صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا آج پمز اسپتال میں طبی معائنہ ہوا.
تفصیلات کے مطابق آج سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا طبی معائنہ ہوا، اس سلسلے میں شہباز شریف کو سخت سیکیورٹی میں پمز اسپتال لایا گیا.
شہبازشریف سے ٹیسٹوں کے لئے نمونے لئے گئے، شعبہ معدہ و جگر کے ڈاکٹرز نے شہباز شریف کا چیک اپ کیا، شعبہ آرتھو، نیورولوجی کے ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ کیا.
اس موقع پر شعبہ ریڈیالوجی کے ڈاکٹرز نے بھی شہبازشریف کا معائنہ کیا، ان کا بلڈ پریشر اور شوگر ٹیسٹ کیا گیا.
اسپتال ذائع کے مطابق شہبازشریف کی ای سی جی، الٹرا ساؤنڈ کیا گیا، شہباز شریف طبی معائنے کے بعد پمز اسپتال سے روانہ ہوگئے.
یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اس وقت بدعنوانی کے مختلف الزامات کے تحت نیب کے زیر حراست ہیں، انھوں نے گذشتہ دونوں طبیعت کی خرابی اور معدے میں تکلیف کی شکایت کی تھی.
مزید پڑھیں: آشیانہ اقبال اسکینڈل کیس، شہباز شریف سمیت ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 دن کی توسیع
اس ضمن میں آج انھیں سخت سیکیورٹی میں پمز اسپتال لایا گیا، جہاں ان کا مکمل طبی معائنہ ہوا.
خیال رہے کہ اس وقت مسلم لیگ ن کے قائد میاںمحمد نواز شریف بھی جیل میں ہیں. گذشتہ دنوں ان کی صاحب زادی کی جانب سے ان کی طبیعت بگڑی کا دعویٰ کیا گیا تھا.