اشتہار

یو ٹیوب کا سازشی ویڈیوز کے خلاف کریک ڈاؤن کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا: امریکی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب نے سازشی ویڈیوز کے خلاف کریک ڈاؤن کا بڑا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر نیٹ پر ویڈیو شیئرنگ کی بڑی ویب سائٹ یو ٹیوب نے فیصلہ کیا ہے کہ ’سفید جھوٹ‘ پر مبنی ان ویڈیوز کے آگے فل اسٹاپ لگا دیا جائے، جو سائیڈ بار پر نمودار ہوتی ہیں۔

یہ وہ ویڈیوز ہیں جن میں مختلف قسم کے نا قابلِ یقین علاج یا دیگر اہم معاملات میں رجوع کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

یوٹیوب کے مطابق اس نوع کی ویڈیوز کے خلاف، جن کے ذریعے عوام الناس کو گمراہ کیا جائے یا اپنے مقاصد کے لیے راغب کیا جائے، بڑا کریک ڈاؤن کیا جائے گا.

یاد رہے کہ یو ٹیوب اس وقت دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو شیئرنگ سائٹ ہے، جس کے صارفین اربوں‌ میں ہیں. اس کی رسائی کے باعث اسے منفی مقاصد کے لیے بھی باکثرت استعمال کیا جاتا ہے.

مزید پڑھیں: یوٹیوب سے 2 ارب 69 کروڑ کمانے والا سات سالہ بچہ

خیال رہے کہ 16 جنوری 2019 کو یوٹیوب انتظامیہ کی جانب سے خطرناک، تکلیف دہ اور جذباتی مواد پر مبنی ویڈیوز پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا.

یوٹیوب کی انتظامیہ نے پرینک کے نام پر اسے ویڈیوز اپلوڈ کرنے پر پابندی لگادی تھی، جو کسی بھی طرح صارفین کے جذبات کو مجروح کرتی ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں