تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

عثمان بزداراپنے بیٹوں کوارب پتی نہیں بنائیں گے‘ عمران خان

میانوالی: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو ریسرچ کرتے ہیں اورمحنت کرتے ہیں وہ لوگ آگے نکل جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میانوالی میں نمل کالج کے چھٹے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ طلبا سے زیادہ والدین کے چہروں پرخوشی دیکھ رہا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ انشااللہ طلبا خود بھی اوپرجائیں گے اورسب کواوپر لے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ میں طلبا کے والدین کوخصوصی مبارکبا دینا چاہتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لائیواسٹاک میں پاکستان ساتویں نمبرہے لیکن خشک دودھ درآمد کرتے ہیں، ہمارے کسانوں کونئی ٹیکنالوجی کا ہی نہیں پتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوریسرچ کرتے ہیں اورمحنت کرتے ہیں وہ لوگ آگے نکل جاتے ہیں، ہم پانی اور کھاد کا استعمال ٹھیک طرح سے نہیں کرتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اب تونئی ٹیکنالوجی میں پانی اورکھیت دینے کی مقدارکا پتہ ہے، ہم ماڈرن ٹیکنالوجی میں نئے راستے کی بنیاد رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم کوپہلے سے ہی پتہ تھا کہ مسلمان ایک وقت دوسرے درجے کے شہری ہوں گے، علامہ اقبال کی سوچ تھی مسلمانوں کی ایک الگ ریاست ہو۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ریاست مدینہ میں بتایا گیا کہ تعلیم سب سے زیادہ اہم ہے، سات سوسال تک مسلم ثقافت دنیا پرچھائی رہی۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی بنیاد پرپاکستان کھڑا ہوگا، خطبہ حجتہ الوداع میں چارٹردے دیا گیا، سارے جدید تصورات ریاست مدینہ میں دیے گئے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ اب پاکستان میں جوبھی لیڈرہوگا وہ عوام کوجواب دہ اورقانون کے نیچے ہوگا، ہمارا ملک اب بھی اٹھ رہا ہے، سرمایہ کارپوری دنیا سے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طلبا کونمل یونیورسٹی نے ایک بہت اچھا پلیٹ فارم دیا ہے، آکسفورڈ اور کیمبرج کی طرح نمل پاکستان کوبہت آگے لے جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ طلبا کبھی بھی اپنی زندگی کا مقصد پیسہ بنانا نہ رکھیں، بل گیٹس نے جتنا پیسہ کمایا وہی انسانیت پرخرچ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نےعثمان بزدارکے لیے بہت غلط بات کی، عثمان بزداراقتدارکوپیسہ بنانے کے لیے استعمال نہیں کریں گے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ عثمان بزداراپنے بیٹوں کوارب پتی نہیں بنائیں گے، عثمان بزدار ایسے اسپتال بنائیں گے کہ لوگوں کوعلاج کے لیے باہرنہ جانا پڑا۔

Comments

- Advertisement -