جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

مصنوعات کی پابندی، قطر کے خلاف اماراتی حکام کی عالمی ادارے کو درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

ابو ظبی : متحدہ عرب امارات نے قطر میں مصر اور خلیجی ممالک کی تیار کردہ مصنوعات کی فروخت پر پابندی کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق قطری وزارت اقتصادیات کی جانب سے ملک میں بحرین، سعودی عرب، مصر، اور متحدہ عرب امارات میں تیار کی جانے والی ادویات اور دیگر اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے، جس کے خلاف اماراتی حکومت نے ڈبلیو ٹی او میں درخواست جمع کرائی ہے۔

اماراتی حکام کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ قطر نے انفرااسٹرکچر کے منصوبوں میں کام کرنےوالی منظور شدہ کمپنیوں کے نام بھی فہرست سے خارج کردئیے ہیں کیوں کہ ان کا تعلق متحدہ عرب امارات سے ہے۔

- Advertisement -

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے قوانین کے مطابق کسی بھی ملک کو خود کسی بھی ملک کی مصنوعات پر پابندی عائد کرنے کا اختیار نہیں جب تک ڈبلیو ٹی او کی سیٹلمنٹ کمیٹی فیصلہ نہ دے، قطر نے ڈبلیو ٹی او کی اجازت کے بغیر اماراتی مصنوعات پر پابندی عائد کرکے عالمی تجارتی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

متحدہ عرب امارات نے درخواست کے متن میں تحریر کیا کہ ’اماراتی حکومت ڈبلیو ٹی او قانون کے مطابق اپنے مفادات کےلیے کوئی قدم اٹھا سکتی ہے‘۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ قطر نے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب،مصر اور بحرین درآمد کی جانے والی مصنوعات پر مئی 2018ء میں پابندی عائد کی تھی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب اور مصر کا قطر کو کسی قسم کی رعایتیں نہ دینے پر اتفاق

یاد رہے کہ قطر نے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، مصر اور بحرین سے آنے والی تمام مصنوعات پر مئی 2018 میں پابندی عائد کی تھی۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بحرین اور مصر نے سنہ 2007 میں قطر پر دہشت گردی کی حمایت اور دہشت گردوں تنظیموں کی معاونت کا الزام لگاکر سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کردئیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں