اشتہار

بھارتی فضائیہ کا تربیتی لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ’میراج 2000‘ گرکر تباہ ہوگیا، طیارہ حادثے میں بھارتی فضائیہ کے دو پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بینگلارو میں بھارتی فضائیہ کا تربیتی لڑاکا طیارہ میراج 2000 اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد نامعلوم وجوہات کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ متاثرہ طیارے کا پائلٹ اسکورڈن لیڈر سمیر ابرول اور اسکورڈن سدھارتھ نیگی سے طیارہ گرنے سے قبل ہی کاک پٹ سے باہر نکل گئے تھے تاہم شدید زخموں کے باعث ہلاک ہوگئے۔

- Advertisement -

بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان نے طیارہ حادثے میں پائلٹس کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ 10 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا تھا۔

وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تاحال حادثے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے، بھارتی فضایئہ کے حکام نے تحقیقات کے لیے تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

مزید پڑھیں : بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ

خیال رہے کہ 28 جنوری کو بھارتی ریاست اترپردیش میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ جیوگر اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد بے قابو ہوکر خوشی نگر کے جنگل میں گرکر تباہ ہوگیا تھا۔

بھارتی فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارہ معمول کی پرواز کررہا تھا، متاثرہ طیارے کا پائلٹ ونگ کمانڈر رتیش کاٹوش خوش قسمتی سے جان بچانے میں کامیاب ہوگیا اور طیارہ گرنے سے قبل ہی کاک پٹ سے باہر نکل گیا۔

مزید پڑھیں : بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز حادثے کا شکار

یاد رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں بھارت کی فضائیہ کا تریبتی جہاز ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں انجن میں فنی خرابی کے باعث دوران پرواز حادثے کا شکار ہوگیا تھا تاہم خوش قسمتی سے طیارہ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں