پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

سانگھڑ: کنڈیاری میں گھر میں آگ لگنے سے 3 کم سن بچیاں جھلس کر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

سانگھڑ: سندھ کے شہر سانگھڑ کے علاقے کنڈیاری میں گھر میں آگ لگنے سے 3 کم سن بچیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے علاقے کنڈیاری میں گھر میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 3 کم سن بچیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر میں آگ لگنے کے وقت تینوں بچیاں سو رہی تھیں۔

جاں بحق ہونے والی تینوں بچیوں کی شناخت 8 سالہ چندنی، 4 سالہ گوری اور دو سالہ ریونہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

- Advertisement -

نمائندہ اے آر وائی نیوز الیاس انجم کے مطابق کنڈیاری میں جھگی نما گھر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری جھگی کو لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں تین بچیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والی تینوں بچیاں اہل خانہ کے ہمراہ سنجھورو سے کنڈیاری اپنے رشتے داروں سے ملنے کے لیے آئی تھیں کہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ خاندان کی کوئی مدد نہیں کی گئی، گاؤں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی اور بچیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں