اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ ملتان سکھر موٹروے میں ن لیگ نےقومی خزانے کوساٹھ سے ستر ارب روپے کا نقصان پہنچایا، جس کے ثبوت موجود ہیں، ثبوتوں کے ساتھ لوٹے گئے پیسے واپس لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرمواصلات مرادسعید نے میڈیا بریفنگ میں کہا ملتان سکھرموٹروےمنصوبے میں ن لیگ کی کارکردگی باعث تشویش ہے، نوازشریف،احسن اقبال،جاویدصادق نےکمپنی سےمعاہدہ کیا، ن لیگ نے بڑے منصوبےکمیشن کےحصول کیلئےشروع کئے اور حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سےمنصوبےکی لاگت بڑھی۔
ن لیگ حکومت نے ملتان سکھر موٹروے میں ن لیگ نےقومی خزانے کو کم از کم ساٹھ سے ستر ارب روپے کا نقصان پہنچایا، بڑے گھپلے کے ثبوت موجود ہیں، گھپلے کے مرکزی کردار احسن اقبال اور جاوید صادق ہیں، ن لیگ نے جاوید صادق کو فرنٹ مین کی حیثیت سے رکھا۔
وزارت مواصلات نے5ماہ میں 4ارب33 کروڑ کی وصولی کی، پاکستان کے پیسے کو بے دردی سے لوٹاگیا، نیب کے پاس جانے والے مقدمات کی تفصیلات جانناچاہتے ہیں۔
خیال رہےسابق دور حکومت میں کرپشن کا ایک اور بڑا اسکینڈل سامنے آیا، جس میں نواز شریف شہباز شریف، اور احسن اقبال کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا ۔
مزیدپڑھیں : ایک اور بڑا کرپشن اسکینڈل: نواز شریف، شہباز شریف کے ملوث ہونے کا انکشاف
حکومتی ذرائع کا کہنا تھاکہ غیر ملکی انجینئرنگ کنسٹرکشن کمپنی اور جاوید صادق کی ڈیلز کی اہم دستاویزات سامنے آ گئیں ہیں ، جس میں نواز شریف کی جگہ دستخط کرنے والے لیگی وزیر احسن اقبال بھی ملوث ہے جبکہ نواز شریف اور شہباز شریف کا فرنٹ مین کون تھا؟ سابق لیگی وزیر احسن اقبال نے غیر ملکی کمپنی سے معاہدے کیسے کئے؟
ذرائع کے مطابق ایسے منصوبوں کا آغاز کیا گیا جو وفاقی کابینہ اور لاء ڈیپارٹمنٹ سے منظور نہیں ہوئے، منصوبے کا پی سی ون 257 ارب کا تیار ہوا مگر بڈنگ 406 ارب روپے میں کی گئی۔
کومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے نجی ہوٹلز میں ہونے والی اہم ملاقاتوں کی تفصیلات بھی حاصل کر لیں، فرنٹ مین کے ذریعے قومی خزانے کو کم از کم 60 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔