تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شہباز شریف کی ضمانت پر قوم مایوس ہے، نیب فیصلہ چیلینج کرے: فواد چوہدری

اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  شہبازشریف کو ضمانت ملنے پر پوری قوم مایوس ہے، ہم نظام کو بدل کر انھیں دوبارہ کٹہرے میں لے کرآئیں گے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے خصوصی پریس کانفرنس میں کیا. فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  چیئرمین نیب کو سوچنا چاہیے کہ ان کا کیس عدالت میں ناکام کیوں ہو رہا ہے.

[bs-quote quote=”وزیراعظم عمران خان خود سعودی ولی عہد کا استقبال کریں گے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

انھوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان انتہائی منفرد نوعیت کا ہے، پاکستان نے خارجہ محاذ پر بے پناہ کامیابیاں حاصل کی ہیں، پاکستان مسلم امہ کے حوالے سے مثالی کردار ادا کر رہا ہے، افغانستان کے حوالے سے پاکستان کےکردار کوسراہا جا رہا ہے، طالبان نمائندوں کے مذاکرات پاکستان میں ہوں گے.

فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب گوادر میں 8 ارب ڈالر کی آئل ریفائنری لگانے جا رہا ہے، سعودی عرب کے لئے ویزہ پالیسی میں بھی نرمی کی ہے، وزیراعظم عمران خان خود سعودی ولی عہد کا استقبال کریں گے، سعودی وفد میں کاروباری افراد، بڑی کمپنیوں کے سربراہان شامل ہوں گے، دورے میں گزشتہ 10سال سے زیادہ سرمایہ کاری معاہدوں پر دست خط ہوں گے.

پاکستان مسلم امہ کے حوالے سے مثالی کردار ادا کر رہا ہے، طالبان نمائندوں کے مذاکرات پاکستان میں ہوں گے

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں پمز کے بورڈ کی منظوری دی گئی ہے، اےاین ایف پالیسی آج کابینہ میں پیش کی گئی ہے، صنعتی زونز کو گیس، بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی.

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امیر اور غریب کے لئے نظام الگ الگ ہے، امیر لوگ بڑے بڑے وکیل کرلیتے ہیں، اس نظام کو بدلنا ہے، شہبازشریف کی ضمانت ان کی بے گناہی ثابت نہیں کرتی، نوازشریف کی ہائیکورٹ سے رہائی پرسپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے ہے،  نیب کو شہبازشریف کی ضمانت چیلنج کرنی چاہیے، نیب کو یہ بھی دیکھنا ہوگاان کی پراسیکیوشن کیوں ناکام ہورہی ہے ، ، شہبازشریف کی ضمانت سے معاشرے پر منفی تاثر جائے گا۔

مزید پڑھیں: لاہورہائی کورٹ نے شہبازشریف کی درخواست ضمانت منظورکرلی

انھوں نے کہا کہ باہر سے مہمان آرہے ہیں، تو ان کی سیکیورٹی کی ذمہ داری ہماری ہے، سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد پر ریاست کا کوئی پیسہ خرچ نہیں ہورہا، سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر کریک ڈاؤن ہوگا.

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے 26 کابینہ اجلاس کئے، جس میں 440 فیصلے ہوئے، انھوں نے کہا کہ آزادجموں وکشمیرکے سرچارج کے حوالے سے کمیٹی بنائی گئی ہے، کابینہ میں اسٹیٹ لائف کی تشکیل نو کا فیصلہ کیاگیا ہے، نصیر خان کاشانی گوادرپورٹ کے چیئرمین، ظفرعثمانی پاکستان اسٹیٹ آئل کے نئے چیئرمین، جب کہ عدنان غنی زرعی ترقیاتی بینک کے چیئرمین ہوں گے.

Comments

- Advertisement -