اشتہار

لندن کے اسپتال میں زیر علاج پاکستانی نژاد نصر اللہ خان انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

برمنگھم: لندن کے کوئن الزبتھ اسپتال میں زیرعلاج پاکستانی نژاد نصر اللہ خان انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر برمنگھم کے کوئن الزبتھ اسپتال میں زیر علاج پاکستانی نژاد نصر اللہ دار فانی سے کوچ کرگئے، پاکستانی نژاد نصر اللہ خان دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

ڈاکٹرز نے نصر اللہ خان کے مرض کو لاعلاج قرار دیا تھا، گزشتہ ہفتے نصر اللہ کی خواہش پر ان کے اہل خانہ کو برطانیہ بلایا گیا تھا جس میں پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

- Advertisement -

نصر اللہ نے کہا تھا کہ ’آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے آفس سے میرے خاندان سے رابطہ کیا گیا، ہم آرمی چیف کے تعاون اور دل چسپی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ والد محمد حنیف بٹ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا 9 سال سے برطانیہ میں مقیم ہے۔ نصراللہ کی ہمشیرہ نے بتایا کہ ان کا بھائی شادی کے بعد 2 سال پاکستان میں رہا۔

نصراللہ بٹ کی بہن نے کہا کہ 9 سال بعد میرا بھائی اپنے بیوی بچوں کوملے گا، اےآروائی نیوز کے شکرگزارہیں جن کی کوششوں سے ویزا ملا۔

یاد رہے کہ نصراللہ کے لیے اے آر وائی نیوز کی کوششیں رنگ لائیں، وہ گزشتہ 9 سال سے برطانیہ میں مقیم ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ان کے بچنے کی کوئی امید نہیں اس لیے خواہش ہے کہ آخری بار اپنے دونوں بیٹوں اور اہلیہ کو دیکھ سکیں۔

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر نفیس ذکریا نے مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائی تھی اور کہا تھا کہ نصراللہ کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر مدد کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں