تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ڈائریکٹرآرکیا لوجی ڈاکٹرعبد الصمد دس روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

پشاور: محکمہ آثار قدیمہ اورمیوزیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبد الصمد کو احتساب عدالت نے دس روزہ ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدا لصمد کو نیب نے گرفتار کرکے احتساب عدالت میں پیش کیا تھا، نیب کی جانب سے ان پر اختیارات سے تجاوز کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو کو ڈاکٹر عبد الصمد خان کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں کہ وہ بد عنوانی اور اختیارات سے تجاوز میں ملوث ہیں۔ جس کے بعد ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔

نیب کی تحقیقات کے مطابق ڈاکٹر صمد نے کچھ اور لوگوں کے ساتھ مل کر اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے کئی آثار قدیمہ کی سائٹس پر ضابطے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھرتیاں کی۔

احتساب عدالت کے جج نے ڈاکٹر عبد الصمد کوریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے تنبیہہ کی کہ آئندہ سماعت میں ریکارڈ پیش کریں ۔ جج نے نیب سے یہ بھی کہا کہ استاد کا معاشرے میں ایک باعزت مقام ہے ، اس کا خیال رکھا کریں۔

ساتھ ہی ساتھ عدالت نے حکم دیا کہ ملزم ڈاکٹر عبد الصمد کی اہلِ خانہ سے ملاقات کرائی جائے۔ نیب ان کی خوراک اور دواؤں کا خاص خیال رکھے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر آرکیا لوجی اینڈ میوزم ڈاکٹر عبد الصمد کا کہنا تھا کہ الزامات ثابت ہوجائیں تو مجھے دگنی سزا دی جائے، لیکن اگر میں بے قصور ثابت ہوجاؤں تو پھر نیب کے افسر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Comments

- Advertisement -