اشتہار

وزیر اعظم نے مسلح افواج کو کسی بھی بھارتی جارحیت کے بھرپور جواب کا اختیار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت منعقدہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے ہونے والی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

[bs-quote quote=”بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔” style=”style-8″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وزیرِ اعظم عمران خان”][/bs-quote]

- Advertisement -

قومی سلامتی اجلاس میں وزیرِ اعظم پاکستان نے مسلح افواج کو بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اختیار دے دیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیا پاکستان ہے، ریاست اپنے لوگوں کا تحفظ یقینی بنائے گی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی محاذ آرائی کا بھرپور جواب دیا جائے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف 70 ہزار جانوں کی قربانی دی۔

قبل ازیں، اجلاس میں پلوامہ واقعے کے بعد کی صورتِ حال پر غور کیا گیا، قومی سلامتی کمیٹی نے اعلامیے میں کہا ہے کہ پلوامہ واقعے میں پاکستانی ریاست ملوث نہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پلوامہ واقعے پر پاکستان نے تحقیقات کی مخلصانہ پیش کش کر دی ہے، امید کرتے ہیں بھارت پاکستان کی پیش کش کا مثبت جواب دے گا، بھارت نے پلوامہ حملے پر ثبوت دیے تو پاکستان کارروائی کرے گا۔

اعلامیے کے مطابق پلوامہ حملہ بھارت کے اندر ہی سے کرایا گیا، واقعے کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد مقامی سطح پر کی گئی۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ اقوام عالم مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں