اشتہار

ٹرمپ اور کم جونگ کی ممنکہ ملاقات، مخالفین میدان میں آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

پیانگ یانگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے درمیان ممکنہ ملاقات کو بعض حلقے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکا اور شمالی کوریا کے سربراہان کے درمیان ستائیس فروری کو ہونے والی ملاقات کو بعض حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کئی امریکی ناقدین نے کم جونگ ان اور ٹرمپ کی 27 فروری کو ہونے والی ملاقات کو بے سود قرار دیا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب شمالی کوریائی حکام نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مخالفین کی باتوں پر توجہ نہ دیں کیوں کہ یہ مذاکرات کی ناکامی چاہتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر ٹرمپ انتظامیہ مخالفین پر دھیان دے گی، تو پھر وہ دنیا میں قیام امن کا تاریخی موقع گنوا دے گی، ہم تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں۔

علاوہ ازیں امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا سے اب بھی جوہری خطرات ہیں۔

خیال رہے کہ کم جونگ ان اور ڈونلڈ ٹرمپ سنگاپور میں پہلی ملاقات کے آٹھ ماہ بعد ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں رواں ماہ 27 فروری کو دوسری ملاقات کریں گے۔

کیا آپ ٹرمپ یا کم جونگ کا ہیئر اسٹائل مفت بنوانا چاہتے ہیں؟

دوسری جانب ویت نام کے دارالحکومت ہنوہی میں ایک ایسا حجام ہے جو ٹرمپ اور کم جونگ ہیئر اسٹال بالکل مفت بنارہا ہے۔

البتہ یہ آفر صرف 28 فروری تک ہے، لی ٹونگ ڈونگ نامی حجام کا فری میں بال تراشنے کا مقصد ٹرمپ اور کم جونگ ان کی حالیہ ملاقات کو سپوٹ کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں