اشتہار

ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس کیوں دکھائی؟ بھارت میں 13 چینلز کو شو کاز جاری

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کی مودی حکومت نے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی پریس کانفرنس دکھانے پر 13 چینلز کو شو کاز نوٹس جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق مودی حکومت پاکستان کی مخالفت میں آپے سے باہر ہو گئی، حکومت کی جانب سے ان تیرہ ٹی وی چینلز کو شو کاز نوٹس جاری کر دیے گئے جنھوں نے ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس دکھائی۔

[bs-quote quote=”بھارت جان لے، پاکستان بدل رہا ہے جنگ ہوئی تو فوجی ردِ عمل بھی مختلف ہوگا، پاک فوج قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔” style=”style-8″ align=”left” author_job=”ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس”][/bs-quote]

- Advertisement -

13 بھارتی ٹی وی چینلز کا پاک فوج کے ترجمان کی پریس کانفرنس دکھانا بڑی غلطی قرار دے دی گئی، میجر جنرل آصف غفور کی پریس کانفرنس دکھانے پر 13 بھارتی چینلز سے جواب طلب کر لیا گیا۔

یاد رہے کہ 22 فروری کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پاکستان کا پیغام واضح ہے، بھارت جان لے، پاکستان بدل رہا ہے جنگ ہوئی تو فوجی ردِ عمل بھی مختلف ہوگا، پاک فوج قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔

ترجمان نے واشگاف الفاظ میں کہا تھا کہ بھارت پاک فوج کو کوئی بھی سرپرائز نہیں دے سکتا، سرپرائز پاکستان دے گا، ہم تیار ہیں، مادرِ وطن کا دفاع اپنے خون سے کریں گے۔

خیال رہے کہ پاک فوج کے ترجمان نے یہ پریس کانفرنس مقبوضہ کشمیر میں پلومہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  ہمارا پیغام واضح ہے، بری نظر سے دیکھنےکا سوچو بھی نہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 14 فروری کو پلوامہ میں کشمیری نوجوانوں نے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا، اکثر ہوتا ہے کوئی بھی واقعہ ہوتا ہے تو فوری بغیر سوچے، بغیر سمجھے بغیر تحقیقات کے پاکستان پر الزام لگا دیا جاتا ہے، لیکن پاکستان نے اس مرتبہ جواب دینے میں تھوڑا وقت لیا، اس کی بڑی وجہ پاکستان کی جانب سے تحقیقات کرنا تھا، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد وزیرِ اعظم پاکستان نے جواب دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں