راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں ان کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان میں ہونے والی ملاقات میں آپریشنل امورپر بات چیت ہوئی.
ڈی جی آئی ایس پر آر کے مطابق اس ملاقات میں ملک کو درپیش خطرات اور جوابی حکمت عملی پربھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
عسکری قیادت نے اتفاق کیا کہ بھارت کی جانب سے جارحیت کی صورت میں بھرپورجواب دیا جائے گا، دونوں سربراہان نے پیشہ ورانہ تیاریوں اور باہمی کوآرڈینیشن پر اظہار اطمینان کیا.
COAS visited AHQ. COAS & CAS deliberated on operational environment including threat and response. Both Chiefs expressed satisfaction on readiness, coordination & synergy. Pak Armed Forces are fully prepared for a befitting response to any Indian aggression or misadventure, IA. pic.twitter.com/znNBliC0AX
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) February 25, 2019
یاد رہے کہ گذشتہ روز آرمی چیف نے سیالکوٹ بارڈر کا دورہ کیا تھا، آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے اور تیاریوں کو سراہا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مادر وطن کی حفاظت سے مقدس کوئی چیز نہیں ہے۔